حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے کراچی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جے ایس او پاکستان کے صدر نے پاکستان بھر میں تنظیمی فعالیت اور صورتحال کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور تنظیم کی طرف سے جاری فعالیت و سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے بھی علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی کو آگاہ کیا اور اجلاس کو عظیم الشان انداز میں منعقد کرنے کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل سے ہدایات و رہنمائی لی۔
مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ شبیرحسن میثمی نے ملاقات کے دوران، جعفریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے صدر اور ان کی تنظیمی فعالیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تنظیمی و تعلیمی سرگرمیوں کے لیے دعائے خیر کی۔